16 جون 2026 - 11:54
مآخذ: ابنا
شہید امام کے راستے کو اسی عزم اور دانائی کے ساتھ جاری رکھیں گے

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور، کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ شہید رہنما کے مشن اور راستے کو اسی ایمان، استقامت اور عقل و حکمت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور، کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ شہید رہنما کے مشن اور راستے کو اسی ایمان، استقامت اور عقل و حکمت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال محرم کا آغاز ایک خاص غم اور احساسِ جدائی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ برسوں میں محرم کے ایام ایسے مواقع فراہم کرتے تھے جب مجالسِ عزا میں ایک باوقار اور باحکمت رہنما سے ملاقات اور ان کی رہنمائی سے فیض حاصل کرنے کا موقع ملتا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ اس سال محرم ایک اضافی درد اپنے ساتھ لایا ہے، کیونکہ ایک ایسی شخصیت کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے جس نے مشکل حالات میں ایمان، حکمت، تدبر اور صبر کا درس دیا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اگرچہ وہ شخصیت اب ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کا راستہ آج بھی زندہ ہے۔ ان کے بقول یہ راستہ آزادی، خودمختاری، قومی وقار، ظلم کے خلاف استقامت اور عوام کی عزت و کرامت کے تحفظ کا راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت کی رہنمائی میں اسی مشن کو اسی قوت، دیانت داری، استقامت اور دانشمندی کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہید رہنما کی عدم موجودگی ایک بڑا خلا ہے، لیکن ان کے بلند کیے گئے پرچم کو کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اپنے پیغام کے اختتام پر نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سال محرم کے آنسو صرف غم کے نہیں بلکہ عزم کی تجدید کا پیغام بھی ہیں، اور یہ عہد کیا جاتا ہے کہ قومی ذمہ داریوں اور اصولوں کی پاسداری کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha